سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے سے متعلق گمراہ کن بینر کی سرخی پر کڑی تنقید کی ہے۔اپنی ہیڈ لائن میں روزنامہ جنگ نے لکھا تھا کہ۔۔شہباز گل نے اپنے خلاف الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان پارٹی پالیسی کے مطابق ہے۔تاہم جمعہ کے روز عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔شہباز گل کو منگل کی سہ پہر اسلام آباد کے بنی گالہ چوک سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کے متنازع ریمارکس کی ویڈیو کلپ اے آر وائی نیوز پر وائرل ہوئی تھی۔ ان کے خلاف بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اردو میں کئے گئے ٹوئیٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ۔۔شہباز گل حراست میں تشدد کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ انہوں نے نیوز ایڈیٹر جنگ سے شرم سے ڈوب مرنے کو کہا۔۔
![jang mulazimeen ko haaraass blackmail kiye janay ka inkeshaaf](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/01/jang-xd-650x320.jpg)
فواد چودھری کی جنگ گروپ پر تنقید۔۔
Facebook Comments