sindh mein sach bolne wale sahafion ka qatal kia jarha hai

فوادچودھری کا میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منگل  میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا ہے۔فواد چوہدری نے کل میڈیا پر پارلیمنٹ کی پریس گیلری کے دروازے بند کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے اپنی اس بات کے اگلے ہی دن میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا۔وفاقی وزیر نے کابینہ اجلاس کی کارروائی پر باضابطہ پریس کانفرنس نہیں کی بلکہ روایات سے برخلاف ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان جاری کردیا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔اس اجلاس کی کارروائی سے قبل ہی میڈیا پر پارلیمانی پریس گیلری کے دروازے بند کردیے گئے تھے، جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا تھا۔صدر مملکت نے دوران خطاب جب میڈیا کے لیے تعریفی کلمات کہے اور پریس گیلری کی طرف نظر ڈالی تو اسے خالی پایا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں