fawad chaudhary ka aik or anchor par tashaddud

فوادچودھری کا ایک اور اینکر پر تشدد۔۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک اور اینکر کی پٹائی کردی۔۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی کے سابق اینکر تصورزمان اس بار فواد چودھری کے ہتھے چڑھ گئے۔۔ تصور زمان کا کہنا ہے کہ اسے ڈیڑھ ،دو ماہ قبل پی ٹی وی سے فارغ کرادیاگیا حالانکہ وہ پی ٹی وی پر آؤٹ اسٹینڈنگ کٹیگری کا اینکر تھا، وہ اب ریڈیوپاکستان سے منسلک ہے اور تاحال وہیں کام کررہا ہے، وہ جب فواد چودھری کے دفتر اپنی بیروزگاری کی وجہ پوچھنے گیا تو وہ بدتمیزی سے پیش آئے، گالیاں دیں، جب جواب میں انہیں ویسے ہی گالیاں دیں تو وزیرموصوف نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔۔ اطلاعات کے مطابق تصور زمان کو زدوکوب کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کے حوالے کردیاگیا جب کہ سابق پی ٹی وی اینکر نے بھی وزیرموصوف کے خلاف تھانہ آب پارہ میں درخواست جمع کرادی ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں