ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رکھاہے تاہم اب انہوں نے فاروق ستار کے ساتھ دوستی اور ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی خاموشی توڑ دی ہے ۔حریم کا کہناتھا کہ فاروق ستار نے میرا نمبر اپنے موبائل میں ’’نوٹی گرل‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت شرارتی ہوں اوروں کے ساتھ جو کیا ہے میرے ساتھ نہ کرنا۔ جس پر میں نے کہا آپ بے فکر رہو آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔حریم شاہ کا کہناتھا کہ فاروق ستار جھوٹے انسان ہیں ،انہوں نے کہا تھا کہ حریم کو میں جانتا نہیں ہوں حالانکہ ہم دونوں پہلے سے دوست اور ہمارا فون پر بھی رابطہ ہے۔۔حریم کا کہناتھا کہ میری فاروق ستار سے پہلی ملاقات اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی تھی ، فاروق ستار نے کہا تھا کہ انہیں ڈھابے کے کھانے بہت پسند ہیں اور پھر ہم دونوں ڈھابے کا کھانا کھانے گئے تھے جس کا بل بھی فاروق ستار صاحب نے ہی دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم دونوں نے اپنے نمبرز کا تبادلہ بھی لفٹ میں ہی کیا تھا۔حریم شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد چھ سات ماہ تک ہمارا فون پر رابطہ رہا تھا۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ جب بھی کراچی آئیں گی میر ی مہمان ہوں گی۔ جب میں کراچی آئی اس وقت ایک نجی ہوٹل میں ٹھہری تھی اور وہاں فاروق ستار خود چل کر میرے پاس آئے تھےہماری گپ شپ ہوئی اور آدھا ایک گھنٹہ ہماری ملاقات رہی تھی۔
