army chief maishat bahali kelliye sargarm hein

فرح کے پاس پنجاب حکومت کی چابی تھی، کامران خان۔۔

صحافی و اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح کے پاس مبینہ طور پر پنجاب حکومت کی چابی تھی جس سے بڑے بڑے تالے کھل جاتے تھے، ان کے معاملے میں عمران خان کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے فرح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” بیشک اس عورت پر لگنے والے الزامات غلاظت کا پہاڑ ہیں،  فرح کے پاس مبینہ طور پر بزدار حکومت کی چابی تھی، یہ چابی بڑے بڑے تالے کھولتی تھی ، عمران خان کی اس معاملے میں لا علمی انہیں بری الذمہ قرار نہیں دےسکتی ، فرح کا اچانک دبئی بھاگ جانا اس کے خاتون اوّل سے تعلقات کی کہانیاں کوئی راز نہیں۔خیال رہے کہ فرح پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبدالعلیم خان نے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ فرح اور ان کا شوہر ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں