fankaron pr police wardi pehenne ki pabandi

فنکاروں پرپولیس وردی پہننے کی پابندی۔۔

سٹیج فنکاروں پہ پابندی عائد کردی گئی ہے کہ وہ اداکاری کے دوران پولیس کی وردی نہیں پہنیں گے۔ یہ پابندی پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں عائد کی گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر فنکاروں نے اسٹیج پہ اداکاری کے دوران پولیس کی وردی کا استعمال کیا تو ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فحش اسٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے یہ اقدام سٹیزن پورٹل پر درج کرائی جانے والی شکایت پر اٹھایا گیا ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فحش اسٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ قانوناً فحش اسٹیج ڈراموں کے پیش کیے جانے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہی اے سی شالیمار نے ایک بیہودہ ڈانش کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے محفل تھیٹر کو سیل کیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں