bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

فنکاروں کو گھر دینے پر غور۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ سمیت سپورٹ فنڈز قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار شوکت علی کو 2 لاکھ روپے امداد کا چیک پیش دے دیا۔  معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلوگار شوکت علی سے ملاقات کرنے کے لیے اُن کے گھر پر پہنچیں اور  چیک انہیں پیش کیا۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے آرٹسٹوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ اور سپورٹ فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فن کے عظیم اثاثوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شوکت علی کی فیملی سے ملنے اور انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے دو لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کرنے آئی ہوں۔معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’شوکت علی نے ملی نغموں کو دنیا میں روشناس کرایا، آئی ایس پی آر سے بھی انہیں ہر طرح کی معاونت اور تعاون فراہم کیا جارہا ہے، گلوکار کی فیملی نے ستارہ امتیاز دینے کی اپیل کی جس پر ہم وفاق کو درخواست ارسال کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کرونا سے متاثر ہونے والے 16 فنکاروں کو سپورٹ ریلیف کے تحت فنڈ دیا، جس کے تحت انہیں ہر ماہ پانچ ہزار روپے وظیفہ دیا جارہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’حقدارکوحق لوٹانا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے تحت فنکاروں کر گھر دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ شوکت علی کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش اور انکے بیٹے کو نوکری دیں گے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں