fankaron keliye health insurance card jaari

فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کرنے کی منظوری۔۔۔

سندھ کے وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے فنکاروں، ادیبوں و شاعروں کے علاج معالجے کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لیے انڈومنٹ بورڈ کی طرف سے متفقہ طور پر تمام شرائط پر پورا اترنے والے درخواست گزاروں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ عمر کی شرط میں بھی 10 سال کی رعایت دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ثقافت کے انڈومنٹ بورڈ سے خطاب کے دوراں کیا۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران سید احمد شاہ، طلعت حسین، احمد خان سولنگی،فاروق سومرو، تاج محمد ہالیپوٹو، محمد شجاعت،مظہر جمیل اور دیگر نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت عبدالعلیم لاشاری نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ثقافت نے ہمیشہ فنکار کمیونٹی کا خیال رکھا ہے کیونکہ وہ ہمارا ثقافتی و شعوری اثاثہ ہیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کے لیے عمر کی شرط کم کی جائے اور اب 35 سال سے 65 سال تک کے درخواست گزار اہل ہونگے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں