معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مرتضی سولنگی نے کیپٹل ٹی وی کے خلاف چار ماہ کی تنخواہ کے لئے کیس دائر کردیا۔۔وہ کیپٹل ٹی وی ایک ٹاک شو کی میزبانی کرتے تھے۔۔ سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو انہوں نے بتایا کہ بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود کیپٹل ٹی وی کی انتظامیہ نے ان کے واجبات ادا نہیں کئے۔۔کئی ماہ انتظار کے بعد آخر کار اینکرپرسن نے اسلام آباد میں بلال رانجھا کی عدالت میں واجبات کے لئے درخواست دئر کردی۔۔ مرتضی سولنگی ان دنوں یوٹیوب چینل پر اپنا پروگرام کرتے ہیں۔۔
Facebook Comments