کراچی کے پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں اراکین کی بھرپور خدمت کی ہے اور ہماری یہ کوشش رہی کہ ہم کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کے لئے ایسی سرگرمیاں منعقد کریں جس میں پوری فیملی شریک ہو اور فرصت کے لمحات ساتھ گزاریں۔ان خیالات کا ظہارانہوںنے کراچی پریس کلب کی جانب سے فیملی گالا 2024 کی تمام انتظامی کمیٹیوں کے ہیڈز ، کو ہیڈز، والنٹیرز اور کلب اسٹاف کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ کئے گئے استقبالیہ پروگرام میں تعریفی اسناد اور تحائف تقسیم کرنے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے سالانہ فیملی گالا 2024 کی شاندار کامیابی پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اراکین کی بھرپور خدمت کی اور ہماری یہ کوشش رہی کہ ہم کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کے لئے ایسی سرگرمیاں منعقد کریں جس میں پوری فیملی شریک ہو اور فرصت کے لمحات ساتھ گزاریں، کراچی پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہے اور ہمیں اپنے گھر کو آباد رکھنا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، وہ تمام اراکین اور کلب اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا فیملی گالا ایک تاریخی ایونٹ رہا جس میں ہزاروں کی تعداد میں صحافیوں اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی، یہ اعزاز صرف کراچی پریس کلب کو ہی حاصل ہے کہ وہ اپنے اراکین اور انکے اہل خانہ کے لئے فیملی گالا جیسے یادگار ایونٹس کا انعقاد کرتا ہے، اراکین کے لئے صحت عامہ کی سہولیات سے لیکر تربیتی ورکشاپس، اسٹیٹ آف دی آرٹ گارڈن، فٹنس جم، ڈینٹل کلینک، جدید کمپیوٹر لیب، ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور معیاری و ارزاں نرخ پر دستیاب کھانے و بار بی کیو کی سہولیات کی فراہمی کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا طرہ امتیاز ہے، ہم کراچی پریس کلب کے فیملی گالا ایونٹ کو کامیاب بنانے پر اپنے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام رضا کاروں اور کلب اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ریکارڈ اسپانسر شپ کرنے پر اپنے تمام اسپانسرز اور اسپانسر کمیٹی کا بھی دل کی اتہہ گہرائیوں سے شکر یہ ادا کرتے ہیں، بعد ازاں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، حامد الرحمن ، کے یو جے کے جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر ، لیاقت علی خان ، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ ، سابق صدر امتیاز خان فاران، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی ، جوائنٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد منصف اور دیگر عہدیداران نے اراکین سے خطاب کیا اور والنٹیرز و کلب اسٹاف میں تعریفی اسناد اور تحائف تقسیم کئے۔