ہم نیوز کی انتظامیہ نے معروف صحافی اور شاعر عمیر علی انجم کو ریڈیو پاکستان میں ملازمت کرنے کا جھوٹا الزام لگاکر ملازمت سے فارغ کردیا ۔عمیر علی انجم کو ہم نیوز میں جاری اندرونی سیاست اور پسند و ناپسند کے سلسلے کے حوالے سے آواز بلند کرنے پر ادارے سے فارغ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور شاعر عمیر علی انجم جو کہ ہم نیوز میں بحیثیت کاپی ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے ان کوادارے نے بے سروپا الزامات لگاکر عہدے سے فارغ کردیا ہے ۔عمیر علی انجم کو کہا گیا ہے کہ آپ ریڈیو پاکستان میں بھی ملازمت کرتے ہیں اس لیے آپ کو نوکری سے نکالا جارہا ہے جبکہ عمیر علی انجم نے اس بات کو واضح بھی کیا تھا کہ وہ ریڈیو پاکستان کے باقاعدہ ملازم نہیں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمیر علی انجم کو ان کی تحریروں اور ادارے کی اندرونی سیاست پر آواز بلند کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔دریں اثنا ملک کے نامور صحافیوں ،شعراء کرام اور سیاست دانوں نے عمیر علی انجم کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہم نیوز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو فوری طور پر نوکری پر بحال کیا جائے ۔
جھوٹا الزام لگاکر ورکر کی برطرفی
Facebook Comments