falasteeni sahafion ke haq mein sahafion ka muzahira

فلسطینی صحافیوں کے حق میں صحافیوں کا مظاہرہ۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور کی سماجی تنظیموں کے نمائندہ وفود نے لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت اور فضائی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں پی یو جے کے صدر زاہد رفیق بھٹی، جنرل سیکرٹری خاور بیگ، سابق فنانس سیکرٹری ذوالفقار مہتو، چیئرمین فوٹو جرنلسٹس راحت علی ڈار، اعجاز مرزا، حسنین ترمذی، خواجہ نصیر، سیکرپری پریس گیلری پنجاب اسمبلی خواجہ حسان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی وکلاءصاحبان اور خواتین کی کثیر تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی۔ صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے پہلے صحافی فرنٹ لائن پر محنت کرتے ہوئے شہید ہوتے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا اور نہ ہی انکے مرنے کے بعد ان کے خاندان والوں کو کوئی معاوضہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کب تک اپنے ساتھیوں کے مرنے پرنوحہ کناں رہیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں