پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ فخر زمان بھی اپنے ٹکٹ اور اخراجات پر علاج کروانے لندن جا رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے انکشاف کیا کہ فخر زمان اپنے ٹکٹ اور اخراجات پر علاج کروانے لندن جا رہے ہیں، پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے، کام کرنے کا طریقہ کار غیر ذمہ دارانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی انجری ایک معمہ ہے، سمجھ نہیں آیا وہ کیسے ان فٹ ہوگئے، ایشیا کپ فائنل کے بعد کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوا، فخر کیسے ان فٹ ہوئے؟ دریں اثنا ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے فائنل میں زخمی ہونے والے بلے باز فخر زمان کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا گھٹنہ زخمی ہوگیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کے علاج اور قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرے گا، گھٹنے کی انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انگلینڈ میں زیرعلاج ہیں۔
فخرزمان بھی اپنے خرچے پر علاج کیلئے لندن جارہے ہیں، عاقب جاوید۔۔
Facebook Comments