پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی جلسے کی لائیو کوریج کی زیر گردش جعلی ویڈیو کو جیو نیوز سے منسوب کیا جارہا ہے، جبکہ اس ویڈیو کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ادارے کے خلاف جعلی ویڈیو کو لے کر بے بنیاد الزامات لگانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گراؤنڈ پر کبھی بھی رپورٹر کے ساتھ پروڈیوسر موجود نہیں ہوتا ہے۔جلسے کے کوریج کے دوران رپورٹر بیپر ختم ہوتے ہی دوسری طرف مڑ گئے تھے۔ اس دوران قریب کھڑے ہوئے لوگ جو ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، رپورٹر پر آوازیں کستے ہوئے کہا کہ ’دھکا دیکر گرادو، پی ٹی آئی پر الزام لگا دو، ڈھونڈ ڈھونڈ کر خالی جگہ بناؤ‘۔ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ جیو نیوز کا رپورٹر کچھ بھی نہیں کہہ رہا ہے بلکہ وہ یہ گفتگو نہ تو سن رہا ہے اور نہ ہی کوئی جواب دے رہا ہے۔سوشل میڈیا پر ٹیمپرڈ کرکے آڈیو وائرل کی گئی جو جیو نیوز کے رپورٹر کی آڈیو نہیں ہے، ممکنہ طور پر یا تو پیچھے سے کوئی بول رہا ہے یا پھر ڈبنگ ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)