وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کو سب سے بڑا خطر ہ زرد صحافت سے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے فیک نیوز اورڈس انفارمیشن کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے اور آرمی چیف کا تجزیہ حقیقت پر مبنی ہے۔فواد چوہدر ی نے مزید کہا کہ فیک نیوز ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور فیک نیوز سے متعلق بات حقیقت پر مبنی ہے اسی لیے میڈیا سے متعلق بل لا رہے ہیں۔

Facebook Comments