fake news ki 270 inquiries 50 giraftarian ho chuki hein

فیک نیوز کی 270 انکوائریاں،50 گرفتاریاں ہوچکیں۔۔

فیک نیوز پر 270 انکوائریاں سائبر کرائم سرکلز میں جاری، سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور ویڈیوز جاری اور شیئر کرنے کے حوالے سے کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھیجی جاتی ہے۔ مجموعی طور پر تمام سرکلز میں 272انکوائریاں، 165ایف آئی آرز اور 50گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز ڈی جی کو بھیجی گئی رپورٹ میں چیدہ چیدہ شہروں کے اعداد و شمار کچھ یوں ہیں: لاہور میں درج ایک انکوائری میں 23 مقدمات اور چار گرفتاریاں، ملتان 30 انکوائریاں 24 ایف آئی آر 13گرفتاریاں۔ اسلام آباد 55 انکوائری 55 مقدمات اور حیرت انگیز طور پر کوئی گرفتاری نہیں۔ پشاور میں دو انکوائریاں، نہ کوئی چھاپہ، نہ کوئی مقدمہ، نہ کوئی گرفتاری۔ راولپنڈی میں 43انکوائریاں، پانچ مقدمات، کوئی گرفتاری نہیں۔کراچی 43 انکوائریاں، 17 مقدمات، تین گرفتاریاں۔فیصل آباد 31 انکوائریاں، 11مقدمات، 6 گرفتاریاں اور دیگر سرکلز میں بھی کاروائیاں جاری ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں