وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، فواد چودھری کو میڈیا کی آزادی کا علمبردار ہونا چاہیے، ہر نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ہرنظام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، جمہوریت کے فروغ کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہو گا، دنیا بھرمیں جمہوریت کو چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر شخص کو جواب دینا ہو گا، آزاد عدلیہ کے بغیرجمہوریت مکمل نہیں ہوتی، صحافت کے بغیرجمہوریت نہیں چل سکتی، فواد چودھری کوکابینہ میں آزادی صحافت کا علمبردارہونا چاہیے۔اسد عمرکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پرجھوٹی خبریں پھیل رہی ہے، فیک نیوزسے کسی کی عزت مجروح،معاشرے میں بگاڑ ہو تواس کا بھی نظام ہونا چاہیے، روزانہ جھوٹی خبریں پھیل رہی ہے کوئی حقیقت سے آنکھیں نہیں چراسکتا، فواد چودھری کو میڈیا کے مالکان اور صحافیوں کو سننا چاہیے۔ کسی وزیراطلاعات کے پاس اختیارنہیں ہونا چاہیے کہ صحافی کوسچ سے روکے، جمہوریت تب مضبوط ہوتی ہے جب عوام اپنے آپ کو اس نظام کا حصہ دار سمجھے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ حکومتی اثر رسوخ سے آزاد ہو سکتی ہے مگر قانون سے بالاتر نہیں۔ پارلیمان کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا جمہوریت نہیں کہلاتی، جمہوریت ایسی چیزہے کہ تواترسے اس کا دفاع کرنا پڑتا ہے۔
