fake news chalane walo ke khilaaf peca ke tehat karrawai karenge

فیک نیوز چلانے والوں کے خلاف پیکا کے تحت کارروائی کرینگے، ترجمان ایس بی سی اے۔۔۔

نیوز پیپرز ، سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر فیک نیوز چلانے والے میڈیا افراد کے خلاف پیکا قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ایسے عناصر جو خود غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں اور ادارے کے افسران کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جعلی خبروں کے ذریعے اتھارٹی کے اقدامات کو متنازعہ بنانے والے میڈیا افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کسی دباؤ میں آئے بغیر قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں