جعلی خبریں اور پراپیگنڈا، پیمرا سے جواب طلبی۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ کے خلاف پھیلائے جانے والی جعلی خبروں اور پراپیگنڈا پر پیمرا اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست گزار سمیع الوزیر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کے خلاف منظم پراپیگنڈا کے تحت جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر عدلیہ اور فاضل ججز کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے جارہے ہیں جبکہ پیمرا اور دیگر متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں