بول انٹرٹینمنٹ کے سابق صدر اورمعروف سٹ کام بلبلے کے مرکزی کردار اداکار نبیل ظفر کی گرفتاری کی خبر افواہ نکلی۔۔ اطلاعات کے مطابق نبیل ظفر کو اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس نے طلب کیا اور کہا کہ بول چینل کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ ان کی گاڑی زبردستی نبیل نے رکھ لی جو تاحال واپس نہیں کی گئی، نبیل ظفر نے پولیس کو بتایا کہ ان کی 15ماہ کی سیلری ہے جو انہوں نے دینی ہے اس حوالے سے کیس کورٹ میں زیر سماعت جس میں ان کی گاڑی کا بھی ذکر کیا گیا ہے،جس کے بعد پولیس نے ان سے معذرت کرلی اورجانے کی اجازت دی اور کہا کہ بول چینل کی جانب سے پوری تفصیل نہیں بتائی گئی تھی جس کی وجہ سے آپ کو طلب کیا گیا۔
Facebook Comments