faiz hameed ne anchors media malikaan sab ko fix kardia tha

فیض حمیدنے اینکرز،میڈیا مالکان سب کو فکس کردیاتھا، رؤف کلاسرا۔۔

سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ۔۔جنرل (ر) فیض حمید نے عمران خان کے کہنے پر سیاسی مخالفین اور میڈیا اینکرز اور مالکان تک‘ سب کو فکس کر دیا تھا۔ اُس وقت اگر ٹویٹر پر عمران خان کے خلاف کوئی ٹویٹ ہوتا تھا تو بھی فیض حمید کی ٹیم کو کہا جاتا کہ وہ فون کرکے ٹویٹ ڈیلیٹ کرائیں۔دنیانیوزمیں اپنے تازہ کالم میں رؤف کلاسرا لکھتے ہیں کہ ۔۔ وزیراعظم آفس میں عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم یہ کام کراتی تھی۔ سکرین شاٹس بھیجے جاتے تھے‘ دھمکی آمیز فون کیے جاتے تھے۔ اگر کچھ صحافی آگے سے مزاحمت کرتے تھے تو ان کے مالکان کو کہا جاتا تھا کہ وہ اسے کہیں کہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرے یا خود کو نوکری سے فارغ سمجھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں