پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت صدر ایف یو جے ندیم جاوید اور جنرل سیکرٹری آصف غفار نے کی۔ پی ایف یو جے کے سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری حامد یاسین، ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل محمد نورالامین، جوائنٹ سیکرٹری ایف یو جے راؤ نعیم، پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نورالنسا ملک، پی ٹی آئی سٹار کے چیئرمین محمد لطیف گل، عوام پاکستان کی سونیا پطرس، لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین بابا لطیف انصاری، جنرل سیکرٹری اسلم معراج، رقیہ ابراہیم، پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر چودھری صفدر، مینارٹی کوکس کے کنوینر منظور انتھونی، سیکرٹری اطلاعات یاسر طالب، ڈس ایبلٹی رائٹس ایکشن گروپ کے کوآرڈینیٹر وقاص پرویز، ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی برائے سماجی ہم آہنگی کے ممبران عاطف چودھری، شہباز ہادی، قدیر سکندر کے علاوہ ایف یو جے کے ممبران اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا فلسطین میں وحشیانہ حملے قابل مذمت فعل ہیں، جنہیں کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جا سکتا۔

فیصل آباد یونین آف جرنلٹس کا احتجاج۔۔
Facebook Comments