faisalabad press club ke intekhabaat shahid ali group kamiyaab

فیصل آباد پریس کلب کو سالانہ گرانٹ دی جائے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ فیصل آباد پریس کلب کو سالانہ گرانٹ دی جائے گی جبکہ صحافیوں کو گھر بنانے کے لئے بینک آف پنجاب سے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت بھی دیں گے۔ فیصل آباد کی پرائم لوکیشن پر 190کنال اراضی صحافی کالونی کے لئے مختص کی گئی ہے۔ کابینہ صحافی کالونی کے لئے مختص اراضی پنجاب جرنلسٹ ہاسنگ فانڈیشن کے نام ٹرانسفر کرنے اور 25کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے چکی ہے۔ ان خیالات کااظہاراُنہوں نے فیصل آباد پریس کلب کے وفد نے ملاقات کے دوران کیا جس میں صدر پریس کلب شاہد علی،سینئر صحافی سید خاور عباس،سیکرٹری عزادارعابدی اور ممبر و کالم نگار رانا اقبال حسین شامل تھے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر را پرویز اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہور،راولپنڈی او رملتان کے بعد فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کر رہے ہیں  فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران نے فیصل آباد صحافی کالونی کے لئے گرانٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب صدر پریس کلب شاہدعلی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی نے فیصل آباد کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں اس لئے صحافی  اُن کا یہ احسان کبھی نہیں بھلا سکتے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں