فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم کیلئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم میں پانچ،پانچ مرلے کے 468پلاٹ دیئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا 35 کروڑ سود بھی معاف کردیا ہے۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیمیں لائیں گے۔ 18سال قبل سب سے پہلے جرنلسٹ بھائیوں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم قائم کی۔لاہور،راولپنڈی اورملتان میں صحافیوں کو سینکڑوں پلاٹ دیئے گئے۔صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پوراکریں گے۔وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری چودھری محمد اقبال، صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا، صدر لاہور پریس کلب محمد اعظم چودھری، صدر راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رانا محمد طاہر،پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم، ایم ڈی پی جے ایچ ایف راؤ پرویز اختر اور متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔