پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرزکے صدر پرویز شوکت ، آر آئی یو جے کے صدر شیخ یاسر شہزاد،جنرل سیکرٹری عبید ابرارخان نےکہا کہ فیصل آباد پریس کلب کے الیکشن میں پی ایف یو جے ورکرزسے منسلک گروپ کی کامیابی ورکرز کی کامیابی ہے۔ انہوں نے پریس کلب کے نومنتخب صدر شاہد علی اور ان کی ٹیم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پریس کلب اور فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز ہمارا دوسرا گھر ہے،اور کامیاب ہونے والاگروپ طویل عرصے سے پی ایف یو جے ورکرز کے ساتھ منسلک ہے ۔ انہوں نے کہا پریس کلب کے انتخاب میں سینئرصحافی شاہد علی اوران کے ساتھیوں کی کامیابی ان کی ورکر دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب پی ایف یو جے ورکر اور آر آئی یو جے ورکرز اسلام آباد میںفیصل آباد پریس کلب اور فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے عہدیداروں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقدکرے گی ۔انشاء اللہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ دوسرے شہروںمیں بھی جاری رہے گا۔
