faisalabad press club ke intekhabaat shahid ali group kamiyaab

فیصل آباد پریس کلب کے انتخابات، شاہد علی گروپ کامیاب۔۔

فیصل آباد پریس کلب کے 2024 کیلئے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا، شاہد علی گروپ بھاری اکثریت سے کلین سویپ کرگیا، رات گئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پریس کلب کی انتخابات گزشتہ روز مکمل ہوگئے، پولنگ کا عمل 9 بجے سے تقریبا 6 بجے تک جاری رہا، سارا دن مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پریس کلب کے انتخابات کے عمل کو دیکھا اور صحافیوں کو پرامن طور پر انتخابات کروانے پر مبارکباد دی اور شاہد علی گروپ لیڈر کی کوششوں کو خوب سراہا،صدر کی نشست کے لئے تین امیدوار عبدالرحٰمن گجر، نصیر احمد چیمہ اور ساجد علی تھے جن میں شاہد علی گروپ کے عبدالرحٰمن 309 ووٹ لیکر سرفہرست رہے نصیر احمد چیمہ صرف 9 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ ساجد علی نے133 حاصل کئے، اسی طرح سینئیر ناب صدر کی نشست کیلئے 2 امیدوار شوکت علی وٹو 268 ووٹ لیکر سرفہرست رہے اور خادم حسین گل 134 ووٹ حاصل کرسکے، نائب صدور کی دو نشستوں کے لئے میاں منور 314، محمد کاشف 245، جوائنٹ سیکرٹریز کی دو نشستوں پر صغیر سانول 336، محمد طاہر نجفی 236، رفعت انور 190، فنانس سیکرٹری کے لئے حمزہ الیاس 148، رانامحسن فاروق 263 ووٹ، انفارمیشن سیکرٹری کے لئے عادل رانا 105، افشاں بتول 314 ووٹ حاصل کرسکے، ایگزیکٹو ممبران کی 15 نشستوں پر رانا حنا جمیل 379، علی ملک 376، توفیق یوسف 372، ندیم جاودانی 363، رانا توصیف احمد 350، رضوان صابری 343، شاہد محمود 348، جاوید مہیس 332، قمر عباس قمر 326، ذوالقرنین طاہر 324، آصف سخی 323، شوکت ملک 318، اعظم نیازی 279، زاہد محمود 272 اور نثار اقبال 270 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں