تھیٹرز میں فحش ڈانس پر گوجرانوالہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے سربراہ کو عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔گجرانوالہ اور فیصل آباد میں فحش ڈانسز پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میرنے بڑا ایکشن لیتے ہوئے آرٹس کونسل فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سربراہ کو عہدوں سے برطرف کردیا۔ذرائع کے مطابق دونوں سربراہ تھیٹرز میں فحش ڈانسز روکنے میں ناکام رہے تھے، فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بھی بند کردیے گئے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کے دونوں سربراہان فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے، برطرف افسروں کی جگہ نئی تعیناتی کر دی گئی۔پنجاب بھر کی آرٹس کونسل کے سربراہان کو سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کہیں بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فیصل آباد، گوجرانوالہ کے تھیٹر بھی بند۔۔
Facebook Comments