faisal sher jan ke khilaaf high court mien darkhuast

فیصل شیرجان کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل شیر جان کی بطور ایگزیکٹو ممبر پیمرا پنجاب تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری اطلاعات ، چیئرمین پیمرا اور ایگزیکٹو ممبر کو نوٹس جاری کر دئیے۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت  عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے فاضل عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ فیصل شیر جان کی تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے برعکس ہے ، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 7 فروری 2022 کو جاری ہوا جو خلاف قانون ہے۔ فیصل جان شیر کی بطور ایگزیکٹو ممبر پیمرا پنجاب تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں