انسداد دسائبر کرائم عدالت نے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کردی، ملزم نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد سائبر کرائم عدالت میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف عدلیہ مخالف بیانات کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے کی، عدالت نے ملزم فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کردی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments