faisal qureshi mardo ke mahnoor baloch

فیصل قریشی مردوں کے ماہ نور بلوچ۔۔۔

اداکار اعجاز اسلم نے اپنے آپ اور فیصل قریشی کو مردوں کا ماہ نور بلوچ قرار دے دیا۔انیس سو ترانوے میں سرکاری ٹی وی کے ڈراما ’ماروی‘ سے فنی سفر کرنے والی اداکارہ ماہ نور بلوچ 51 برس کی ہوگئی ہیں لیکن آج بھی ناظرین کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ عمر کی قید سے ماورا ہیں، یہی وجہ ہے کہ ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ کئی اداکار بھی اکثر ان کی عمر سے متعلق دلچسپ تبصرے کرتے رہتے ہیں۔اعجاز اسلم بھی سدا بہار اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکار فیصل قریشی اور ماہ نور بلوچ ہیں، وڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ مردوں کے ماہ نور بلوچ حقیقت کی ماہ نور بلوچ کے ہمراہ۔ اعجاز اسلم نے اس وڈیو کو ناصرف ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کو ٹیگ کیا ہے بلکہ مزاحیہ وڈیو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں