showbiz field sooraj ki pujari hai

فیصل قریشی لائیوشو میں آپے سے باہر۔۔

معروف اداکار فیصل قریشی نجی ٹی وی چینل پر لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز کی بدتمیزی دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئے اور برس پڑے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر فیصل قریشی گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جس میں ٹک ٹاکرز کو مدعو کیا گیا  ، پروگرام کے دوران اداکار دیگر ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ اچانک  ایک  لڑکی نے ساتھی ٹک ٹاکر کی گردن پر تھپڑ مارنے شروع کر دیئے ، یہ حرکت فیصل قریشی کو شدید ناگوار گزری اور انہوں نے براہ راست چلتے شو میں مسکان نامی لڑکی کو جھاڑ پلا دی ۔فیصل قریشی نے مسکان پر غصہ کرتے ہوئے انھیں ٹوکا اور یاد دلایا کہ پروگرام آن ائیر جا رہا ہوتا ہے۔میزبان کا کہنا تھا کہ گیم کو اتنا مذاق بنا دیا ہے کہ آپ انھیں آن ائیر پروگرام کے دوران تھپڑ مار رہی ہیں، فیصل قریشی دوران شو ہاتھ میں موجود کارڈز غصے سے پھینکتے ہوئے ٹک ٹاکرز کو بدتمیز کہہ کر سٹیج سے ہی چلے گئے۔سٹیج سے نیچے اترنے کے بعد فیصل قریشی کا کہنا تھا کوئی احساس نہیں اگر شو میں مہمان آجائے تو اس پر چڑھ جاتے ہیں اور ابھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں تو وہ ان کو گردن پر تھپڑ مار رہی ہیں۔ انھوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ یہ بدتمیز جاہل لوگ کہاں سے لائے ہو؟۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں