اے آر وائی زندگی پر ایک طویل عرصے تک مارننگ شو کے ساتھ روزانہ ناظرین کا دل بہلانے والے معروف اینکرپرسن اور اداکار فیصل قریشی نے بول گروپ جوائن کرلیا۔۔فیصل قریشی بہت جلد بول انٹرٹینمنٹ پر خوشیوں بھری شام میں خوش رہو پاکستان کے ساتھ جلوہ افروز ہوں گے۔۔ فیصل قریشی گزشتہ چار برس سے اے آر وائے زندگی کے مارننگ شو ‘سلام زندگی کی میزبانی کرتے آرہےتھے لیکن اے آر وائی ہیڈ آفس میں آگ لگنے اور مارننگ شو کا سیٹ جل جانے کے بعد اکتوبر میں اچانک اے آر وائی گروپ نے بڑے پیمانے پر فائرنگ کی تھی جس کی زد میں اے آر وائی زندگی بھی آگیا اور نہ صرف پورا چینل ہی بند کردیاگیا فیصل قریشی اور ان کی ٹیم کو بھی فارغ کردیاگیا۔۔
Facebook Comments