عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے لئے کام کرنے والے فوٹو جرنلسٹ فیصل محمود نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔۔ تینتالیس سالہ فیصل محمود ااتوار کے روز پنی فیملی کے ہمراہ ٹیکسلا کے قریب پکنک منانے کے گئے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے دو قریبی رشتہ دار پانی میں ڈوب رہے ہیں تو وہ انہیں بچانے کے کود پڑے ،یہ سانحہ عثمان خٹک گاؤں کے پاس پیش آیا۔۔ ان کی نماز جنازہ آج(پیر) بعد نماز عصر راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔۔
Facebook Comments