جیو نیوز سے ملازمین کے حق میں آواز بلند کرنے کے جرم میں نکالے گئے کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی نے نئے آنے والے چینل سے کنٹریکٹ سائن کرلیا ہے۔ نیا چینل سیالکوٹ سے وابستہ ایک معروف بزنس مین لارہے ہیں جس کے لیے انہوں نے بہترین ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔ پپو کے مطابق چینل کے مالک نے اپنے ایڈوائزر یوسف بیگ مرزا کے ساتھ کراچی میں فہیم صدیقی سے ملاقات کی جس میں انہیں بہترین پوزیشن آفر کی گئی۔ پپو کا کہنا ہے کہ فہیم صدیقی نے آفر قبول کرلی ہے اور کنٹریکٹ بھی سائن کردیا فہیم صدیقی اب اس چینل میں کراچی آفس سنبھالیں گے جبکہ ساتھ ہی پروگرام بھی کریں گے فہیم صدیقی یکم جولائی سے آفس جوائن کریں گے جبکہ چینل کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یکم اگست سے آن ایئر ہوگا۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینل کے لیے کراچی آفس کی ٹیم بنانے کی ذمے داری بھی فہیم صدیقی کو دی گئی ہے جو کراچی سے ایک بہترین ٹیم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فہیم صدیقی نے نیا چینل جوائن کرلیا۔۔
Facebook Comments