jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

فہیم صدیقی کی برطرفی، صحافتی تنظیموں کا احتجاج۔۔۔

سکھر یونین آف جرنلسٹس نے فہیم صدیقی کو نوکری سے نکالنے کے جیو نیوز کے اقدام کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار اور جرنل سیکریٹری احقر رضوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فہیم صدیقی ایک قابل،پروفیشنل صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ میڈیا ورکرز کی حقوق کے لیے متحرک آواز بھی ہیں انہیں جیو نیوز کے گیارہ ملازمین کو عدالتی نوٹس جاری کیئے جانے کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جیو نیوز انتظامیہ کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے فہیم صدیقی کو فوری بحال کیا جائے،بصورت دیگر ایس یو جے پی ایف یو جے کی پالیسی کے تحت سخت احتجاج کرے گی اور جیو نیوز آفس کا گھیراو کرکے دھرنا دیا جائے گا۔ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس جیو نیوز کے ظالمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور پی ایف یو جے کی قیادت سے گزارش ہے کے فہیم صدیقی کے کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھتے ہوئے شدید ردعمل دے۔گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس جیو نیوز کے ظالمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور پی ایف یو جے کی قیادت سے گزارش ہے کے فہیم صدیقی کے کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھتے ہوئے شدید ردعمل دے۔بہاول پور یونین آف جرنلسٹس جیو نیوز کراچی کے بیوروچیف فہیم صدیقی  کو ملازمت سے برخاست کرنے کے اس عمل کوانتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس اقدام قرار دیتے ہوۓ مطالبہ کرتی ہے کہ  جیو نیوز اپنا فیصلہ واپس لے اس  طرح کے ہتھکنڈوں سے ہم اپنی جدوجہد روکیں گے نہیں بلکہ اور تیز کریں گے۔ملتان یونین آف جرنلسٹس ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور مرکزی قیادت اس حوالے سے اپنا کردار فوری طور پر ادا کرے ہم شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے بھی  جیو انتظامیہ کے ا المانہ و غیر منصفانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔صدرپنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہدرفیق بھٹی، جنرل سیکرٹری خاور بیگ ومجلس عاملہ نے جیو ملازمین کے حقوق اور تنخواہ میں اضافے کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی بیورو چیف جیو نیوز کراچی کو ملازمت سے برخاست کرنے کے اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔فہیم صدیقی کیخلاف انتقامی کارروائی پر پی ایف یو جے کی کال پر سخت احتجاج کرے گی اور ان کی بحالی کیلئے قانونی جنگ بھی لڑے گی۔ انتہائی قابل مذمت عمل جیو انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا، اس طرح کے ظالمانہ عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے صدرکے یو جے فہیم صدیقی کو جیو نیوز انتظامیہ کی جانب سے ملازمت سے برخواست کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر حامد یٰسین، جنرل سیکرٹری محمد اقبال اعوان، ممبران ایف ای سی ندیم جاوید، قدیر سکندر، ثنا رؤف و دیگران نے کہا ہے کہ جیو انتظامیہ کا ظالمانہ و غیر منصفانہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔ جیو ملازمین کے حقوق اور تنخواہ میں اضافے کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی بیورو چیف جیو نیوز کراچی کو ملازمت سے برخاست کرنے کے اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے فہیم صدیقی کو ملازمت سے برخاستگی کے اقدام کو ظالمانہ و غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فہیم صدیقی کو اس طرح ملازمت سے فارغ کرنا تشویشناک ہے پی ایف یو جے کو سخت ردعمل دینے پر مجبور کردیا گیا ہے۔۔بی یو جے کے صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظوراحمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے کہا ہے کہ جیو نیوز ملازمین کے حقوق اور تنخواہ میں اضافے کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں کے یو جے کے صدر اور بیورو چیف جیو نیوز کراچی فہیم صدیقی کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اس اقدام سے پورے ملک کے صحافیوں میں تشویش اور غصہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ فہیم صدیقی کیخلاف اس انتقامی کارروائی کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پر سخت احتجاج کریں گے اور ان کی بحالی کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی جائے گی۔ تب تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ فہیم صدیقی ہو ملازمت پر بحال نہیں کیا جاتا۔کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان اور کابینہ کے دیگر ارکان نے کہا ہے کہ جیو نیوز ملازمین کے حقوق اور تنخواہ میں اضافے کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں کے یو جے کے صدر اور بیورو چیف جیو نیوز کراچی فہیم صدیقی کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اس اقدام سے پورے ملک کے صحافیوں میں تشویش اور غصہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ فہیم صدیقی کیخلاف اس انتقامی کارروائی کے خلاف پی ایف یو جے کی چھتری تلے سخت احتجاج کریں گے اور ان کی بحالی کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی جائے گی۔ تب تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ فہیم صدیقی ہو ملازمت پر بحال نہیں کیا جاتا۔بنارس خان نے جیو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے، ورنہ پی ایف یو جے ملک بھر میں بھرپور احتجاج سمیت سخت لائحہ عمل اپنانے سے گریز نہیں کرے گی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی کو جیو کے صحافیوں و میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں  ملازمت سے بر طرف کرنے پر جیو کے مالک میر شکیل الرحمن اور انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔۔کے یو جے دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم محمد عارف خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں پی ایف یو جے کے تمام دھڑوں یو جیز کے تمام دھڑوں اور تمام پریس کلبوں سے مطالبہ کیا ہے فہیم صدیقی کی برطرفی اور معاشی قتل پر فوراً انتہائی سنجیدہ نوٹس لیں اور اس کے خلاف ملک بھر میں ایک ایسی تحریک کا جلد آغاز کریں جو فہیم صدیقی کی بحالی اور جیو نیوز کے صحافیوں و میڈیا ورکرز کے حقوق کے حصول تک جاری رہے۔۔دستور گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فہیم صدیقی کے یو جے کے راہنما کی حیثیت سے صحافیوں پریس فوٹوگرافروں  کیمرہ مینوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے بلا تفریق و امتیاز مسلسل جد وجہد کر رہے تھے جبکہ پی ایف یو جے اور انکی جانب سے جیو نیوز کے صحافیوں و میڈیا ورکرز کے حقوق کی جنگ پورے ملک میں جاری تھی جسے میر شکیل الرحمن اور انتظامیہ نے پہلے لیبر کورٹ کے ذریعے دبانے کی کوشش کی ناکامی کے بعد اب انہوں نے صحافی راہنما کو نشانہ بنایا ہے انہیں ملازمت سے بر طرف کر کے ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔۔کے یو جے دستور گروپ یہ سمجھتا ہے کہ اگر اس برطرفی اور معاشی قتل کے خلاف صحافی تنظیموں نے متحد ہو کر بھر پور جد وجہد کا جلد آغاز نا کیا تو یہ ملازمت سے آخری برطرفی اور آخری معاشی قتل نہیں ہوگا بلکہ جلد یا بدیر ظالم اور جابر میڈیا مالکان اور انکی انتظامیہ باری باری سب کو نشانہ بنائے گی۔۔ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (دیپ)نے اپنے ایک بیان میں جیونیوز انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی کو بیورو چیف کراچی کے عہدے سے برطرف کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ملازمین کے جائز مطالبات ماننے کے بجائے انہیں نوکریوں سے برطرف کرکے مہنگائی کے دور میں انکے گھروں کے چولہے بجھا دینا ناقابل قبول ہے۔دیپ مطالبہ کرتی ہے کہ جیو انتظامیہ فہیم صدیقی کو فوری طور پر بحال کرے اور دیگر ورکرز کی جو فہرست تیار کی گئی ہے اس پر عملدرآمد روکے، جن ورکرز پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں انھیں واپس لیا جائے اور ورکرز کے جائز مطالبات فوری منظور کیے جائیں۔کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کےسینئرممبر،کےیوجےکےصد رسینئرصحافی فہیم صدیقی کوجیونیوزسےجبری طورپربرطرف کیےجانے کی سی آراے پرزورمزمت کرتی ہے، صحافیوں کی جبری برطرفی کسی صورت قبول نہیں ،جبکہ فہیم صدیقی کوبرطرف کرنےکےخلاف سی آراےہرپلیٹ فارم پربھرپوراحتجاج کیاجائےگا،جبکہ اس معاملےپرسی آراےکی باڈی کےتمام عہدیداران اورممبران فہیم صدیقی صاحب کےساتھ کھڑےہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں