azadi sahaafat ka aalmi din

فہیم صدیقی کی برطرفی، آج سے احتجاج کا آغاز۔۔

جیونیوزکے بیوروچیف فہیم صدیقی کو جیونیوز سے غیرقانونی طور پر نکالےجانے کے خلاف کراچی یونین  آف جرنلسٹس کاہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صدرکےیوجےفہیم صدیقی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کےخازن لالا اسد،مجلس عاملہ کےاراکین اور دیگرصحافیوں نےشرکت کی ۔اجلاس میں  کراچی یونین آف جرنلسٹس کےصدرفہیم صدیقی کی جیونیوزسےظالمانہ  اندازمیں جبری برطرفی شدیدمذمت کی  گئی۔ اجلاس میں طے کیاگیاکہ فہیم صدیقی کی برطرفی کےخلاف بھرپوراندازمیں احتجاج کیاجائے گا۔احتجاج کا سلسلہ نو مئی سے شروع کیا جائے گا۔جیوجنگ بلڈنگ کے باہر اور پریس کلب پراحتجاجی بینرزلگائے جائیں گے۔جبکہ 13مئی  کو جیوزنیوزکےباہرصحافی ، میڈیاورکرزاور سول سوسائٹی دھرنادے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتےہوئے صدرکےیوجےفہیم صدیقی نےکہاکہ میں حالات کاڈٹ کرمقابلہ کروں گا۔جیوانتظامیہ ملازمت سے برطرف کرکےمجھے جھکانہیں سکتی۔ اورنہ ہی میری آواز بندکراسکےگی۔ انکاکہناتھاکہ میں صحافی برادری کیلئے اپنی جدوجہدہرحال میں جاری رکھوں گا۔پاکستان فیڈرل یونین کےخازن لالا اسد نےاجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ اگرہم کےیوجےکےصدرکی برطرفی پراتحاد کامظاہرہ نہ کرسکے۔تو میڈیامالکان کوورکرز برطرف کرنےکاایک راستہ مل جائے گا۔ان کاکہناتھاکہ ہم صدرکےیوجےکی برطرفی کےخلاف ایسااحتجاج کریں گےکہ  جیواور دیگرادارےورکرزکی برطرفی کاسوچیں گےبھی نہیں۔اس اقدام کےخلاف بھرپوراحتجاج کریں گےاس کوکسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا نےکہاکہ فہیم صدیقی صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیئے ایک توانا اواز ہیں انہوں نے ہمیشہ بلاتفریق سب صحافیوں کے لئے آواز  بلند کی ہے۔ صحافیوں کے مسائل حل کے لیئے شب و روزکام کیا  ہے۔ انکاکہناتھاکہ فہیم صدیقی کے خلاف جیونیوزکااقدام قابل مذمت ہے۔کےیوجےاس اقدام کےخلاف ہرسطح پراحتجاج بھی کرےگی اور قانونی جنگ بھی لڑےگی اور یہ جدوجہدجیونیوزانتظامیہ کی جانب سےاپنافیصلہ واپس لینےتک جاری رہےگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں