رپورٹر اورمیزبان یاسر شامی نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی پر پاکستان کے نامور اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔گزشتہ ہفتے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کو تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا ہے۔یاسر شامی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے فہد مصطفیٰ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ’منافق‘ کہہ ڈالا۔یاسر شامی نے فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’فہد مصطفیٰ سب سے بڑے منافق اور ڈپلومیٹ آدمی ہیں۔ وہ ٹی وی پر بیٹھ کر دوسروں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ یوٹیوبرز اور وی لاگرز پر اپنی فیملی کو بیچنے کا الزام لگاتے ہیں۔شامی نے مزید کہا کہ ، ’سماء ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف نے شعیب ملک اور ثناء جاوید سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ ان کی یہ دوستی تقریباً 3 سال پرانی ہے جس کا آغاز فہد مصطفیٰ کے شو میں ہی ہوا تھا۔ فہد نے خود ان کے درمیان میچ میکر کا کردار ادا کیا۔یاسر شامی کا مزید کہنا تھا کہ ’فہد مصطفیٰ نے ثناء جاوید اور شعیب ملک کو اپنے شو میں بطورِ میزبان شامل کیا، انہوں نے عمیر جسوال کو شومیں ثناء جاوید کے ساتھ کیوں نہیں بلایا۔ یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا، فہد مصطفیٰ ہی اس کے اصل ذمہ دار ہیں‘۔