fahad mustafa sab se bare munafiq hein

فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر پابندی کا مطالبہ۔۔

سوشل میڈیا صارفین فہد مصطفیٰ کو دوسرا عامر لیاقت قرار دے کر ان کے گیم شو پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔فہد مصطفیٰ کا رمضان کے دوران  اے آر وائی پر چلنے والا گیم شو مختلف تنازعات کے باعث اپنی پہلی قسط سے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے۔پہلے تو شو میں شائستہ لودھی گر پڑیں، پھر اداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر وزنی بیگ گر پڑا۔ اور اب تو شو کے دوران کچھ ایسا ہوا ہے جسے دیکھ کر لوگ اتنے غصہ ہوگئے کہ شو پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ دراصل لائیو شو کے دوران اداکار اعجاز اسلم کے کپڑے پھٹ گئے لیکن فہد مصطفیٰ نے اس بات کو چھپانے کے بجائے لائیو سب کے سامنے مزے لے لے کر بتایا اور شو میں شامل دیگر شرکا ہنس پڑے، جس پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور فہد مصطفیٰ کا موازنہ عامر لیاقت سے کرنے لگے۔سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ فہد مصطفیٰ، عامر لیاقت کے رستے پر چل رہے ہیں، کیونکہ ان کے شو کا کانٹینٹ (مواد) بالکل عامر لیاقت کے گیم شو جیسا ہی ہے جس میں وہ لوگوں سے مضحکہ خیز اور مزاحیہ انداز میں بات چیت کرتے تھے۔شو کے کانٹینٹ کے علاوہ لوگوں کو گیم شو کے وقت پر بھی اعتراض ہے۔ یہ شو افطاری کے فوراً بعد آن ایئر ہوتا ہے لہذا لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ گیم شو کی وجہ سے نماز اور تراویح نہیں پڑھ پاتے اور لوگ عبادت کرنے کے بجائے گیم شو دیکھنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں