fahad mustafa ka waniza ahmed se muhabat ka aetraf

فہدمصطفی کا ونیزہ احمد سے محبت کا اعتراف۔۔

ٹی وی میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے پہلی بار انڈسٹری میں اپنی پہلی محبت کا نام بتا دیا۔ “ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق فہد مصطفیٰ نے احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ ’ایکسکیوزمی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”میرے بہت سے کرش رہے ہیں اور کر ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے۔وقت کے ساتھ آپ کا کرش بدلتا رہتا ہے لیکن ایک سٹار جس سے میں اب بھی محبت کرتا ہوں وہ ونیزہ احمد ہیں۔ میں کبھی کبھار انہیں کال کرکے کہہ دیتا ہوں کہ آپ مجھے بہت پسند ہیں۔ میں ان کی اداکاری کی بھی تعریف کرتا ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ”میں آمنہ حق کو بھی بہت پسند کرتا تھااور وہ مجھے بہت اچھی لگتی تھیں۔ وہ اس وقت سپرماڈل ہوا کرتی تھیں۔ اس طرح بہت سارے لوگ میری زندگی میں رہے ہیں، اچھے اچھے، پیارے پیارے۔ تاہم یہ 2مشہور شخصیات برسوں سے میرا کرش رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں