اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفی نے اداکارہ کبریٰ خان کو شادی کے لیے ’آشیرواد‘ دے دیا۔نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کبریٰ خان گزشتہ دنوں فہد مصطفی کے ٹی وی شو ’جیتو پاکستان‘ میں بطور مہمان شریک ہوئی، جس کے متعلق مشہور ہے کہ جو فنکار اس شومیں جاتے ہیں، ان کی شادی ہو جاتی ہے۔ اداکارہ اشنا شاہ، اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک اس کی دو مثالیں ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں فہد مصطفی، کبریٰ خان سے پوچھتے ہیں کہ ’’کبریٰ شادی کب کر رہی ہیں آپ؟ ‘‘اس سے پہلے کہ کبریٰ خان اس سوال کا جواب دیتیں، فہد مصطفی کہتے ہیں کہ ’’اب جیتو پاکستان میں آ گئی ہیں تو ہو ہی جائے گی۔‘‘ اس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ ’’میں نے بہت سنا ہے کہ آپ جیتو پاکستان میں آ گئے تو اگلا نمبر آپ کا ہی ہے۔کبریٰ خان کے یہ الفاظ سن کر فہد مصطفی آگے بڑھتے ہیں اور ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں کہ ’’آشیرواد دیتے ہیں آج تمہیں، ہو ہی جائے گی، بابا کرائیں گے تمہاری شادی۔‘‘ اس پر کبریٰ خان ’شکریہ شکریہ‘ کہتے ہوئے مسکرانے لگتی ہیں۔ویڈیو پر کمنٹس میں انٹرنیٹ صارفین بھی جیتو پاکستان کو گیم شو کی بجائے ’میچ میکنگ‘ شو قرار دے رہے ہیں کہ جو اداکار شو میں آتا ہے اسی کی شادی ہو جاتی ہے۔ اب دیکھیں، کبریٰ خان کے ہاتھ کب پیلے ہوتے ہیں۔