fahad mustafa sab se bare munafiq hein

اداکار نہ ہوتا تو بریانی کا ہوٹل کھول لیتا، فہد مصطفیٰ۔۔

اداکار، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے تو پھر وہ بریانی کی ہوٹل کھولتے اور بریانی بیچ رہے ہوتے۔فہد مصطفیٰ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل محب مرزا کے شو میں کی گئی بات کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے کیریئر پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے تو کیا کرتے؟ اس پر فہد مصطفیٰ نے مختصر جواب دیا کہ اگر وہ اداکاری شروع نہ کرتے تو والد صاحب انہیں بریانی کی ہوٹل کھول کر دینے والے تھے۔فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ اداکاری سے قبل ان کے والد انہیں اداکار فیضان شیخ کے گھر لے گئے جو پہلے ہی بریانی کا ہوٹل چلا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ کا بریانی کا کاروبار ہے اور ان کے والدین پہلے سے ہی فیضان شیخ کے والدین کو جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیضان شیخ کی والدہ نے انہیں بریانی میں بوٹیاں ڈالنے کی بات بتائی اور سمجھایا کہ کس طرح کاروبار کیا جاتا ہے۔اداکار نے کہا کہ اگر وہ اداکار بنتے تو یقینی طور پر بریانی کا ہوٹل کھول کر بریانی بیچ رہے ہوتے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں