معروف سینئر صحافی عمران میر نے پی این این سے بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز استعفا دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے پی این این کو بطور گروپ پریزیڈنٹ جوائن کرلیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فہد حسین کا استعفی منظور کرلیا ہے، فہد حسین کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور میڈیاکمیونیکیشن تھے، انہوں نے 2022 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔
Facebook Comments