پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صحافیوں اور فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن کے اسٹاف کے تعاقب اور انہیں ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے ایک بیان میں کہا کہ مختلف میڈیا ہاؤسز کے ساتھ کام کرنے والے صحافی معلومات کے حصول کے لیے مختلف تنظیموں کا دورہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں اور گلیوں میں پیچھا کرنا ناقابل قبول ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔صدر اور سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء نے فافن سے نکالے گئے ملازم کی پریس کانفرنس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جس کا مقصد صحافیوں اور فافن اسٹاف پر دباؤ ڈالنا ہے۔

Facebook Comments