facebook whatsapp insta se hath dho beth sakta hai

فیس بک واٹس ایپ ،انسٹا سے ہاتھ دھوسکتا ہے۔۔؟؟

فیس بک پر اجارہ دارانہ کردار ادا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا میں دو مقدمات دائر کر دیے گئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور امریکی ریاستیں فیس بک کو ’واٹس ایپ‘اور ’انسٹا گرام‘ فروخت کرنے پر مجبور کر سکتی ہیں۔ مقدمات میں فیس بک کے مالک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ’خریدو یا دفن کرو‘ کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے اپنے چھوٹے حریفوں کو اپلی کیشنز فروخت کرنے مجبور کیا۔ فیس بک پر مارکیٹ کے غلبے کو غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کےفیڈرل ٹریڈ کمیشن اور 48 ریاستوں کےاٹارنی جنرلز نے فیس بک کے خلاف مقدمات کئے۔ مقدمات میں الزام عائد کیا گیا کہ فیس بک منظم طریقے سے اپنےحریف ختم کر کے غیرقانونی اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں