facebook smart glasses market mein aane lag gye

فیس بک اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لائے گا۔۔

فیس بک نے اپنے سمارٹ گلاسز 2021ءمیں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں ممکنہ طور پر کیمرا بھی نصب ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق فیس بک چشمے بنانے والی معروف کمپنی ’رے بین‘ کے اشتراک سے2017ءسے ان سمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ ان گلاسز کے متعلق تاحال زیادہ معلومات میسر نہیں ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ سمارٹ گلاسز مستقبل میں سمارٹ فونز کی جگہ لے لیں گے۔ فیس بک کی رئیلٹی لیب میں ماہرین گزشتہ تین سال سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔سمارٹ گلاسز کو پہننے سے صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک ڈسپلے آ جائے گا اور صارفین اس کے ذریعے کالز کے علاوہ دیگر کئی امور بھی سرانجام دے سکیں گے۔ فیس بک کی کمپنی اوکیولس ریسرچ کے چیف سائنسدان مائیکل ابریش 2017ءمیں ان گلاسز کے بارے میں بتا چکے ہیں کہ ”بہت جلد یہ گلاسز کمپیوٹنگ ڈیوائس بن جائیں گے۔ یہ پہننے والے کی یادداشت کو بڑھانے اور غیرملکی زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے کے علاوہ ہر وہ کام کریں گے جو ہم کمپیوٹر یا سمارٹ فون سے لیتے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں