maqbool tareen app facebook mein tabdeelio ka aelan

فیس بک سے کیسے پیسے مل سکتے ہیں؟؟

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اپنے صارفین کو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے 725 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ٹیک کمپنی پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ صارفین کا ڈیٹا ان کی رضامندی کے بغیر شیئر کرتا ہے۔ فاسٹ کمپنی میگزین کی رپورٹ کے مطابق اب صارفین  اگر وہ کچھ شرائط کو پورا کرتے ہیں تو سیٹلمنٹ کی رقم کے ایک حصے کا دعویٰ کر سکتے ہیں ۔فیس بک کے خلاف متعدد مقدمے دائر کیے گئے جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ کمپنی نے صارفین اور ان کے دوستوں کا ڈیٹا ان سے اجازت لیے بغیر شیئر کیا۔ قانونی چارہ جوئی میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیس بک نے تیسرے فریق کی کافی نگرانی نہیں کی جنہیں صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دی گئی تھی۔ قانونی چارہ جوئی کو بعد میں فیس بک کے خلاف کلاس ایکشن مقدمہ میں یکجا کر دیا گیا۔ جبکہ ٹیک کمپنی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور  اس نے مقدمہ طے کرنے کے لیے 725 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وہ لوگ جو  24 مئی 2007 سے 22 دسمبر کے درمیان فیس بک استعمال کر رہے  تھے  تو  یہ  لوگ تصفیہ کی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ ایسے صارفین کو 25 اگست 2023 تک دعویٰ کرنے اور آن لائن کلیم فارم کو پُر کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اس رقم کیلئے  صرف وہ لوگ  ہی اہل ہیں جو امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔  تصفیہ کی رقم  ان صارفین کو ملے گی  جو 24 مئی 2007 اور 22 دسمبر 2022 کے درمیان امریکہ میں مقیم تھے۔وہ صارفین جن کے پاس فی الحال فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے لیکن وہ مذکورہ تاریخوں کے درمیان پلیٹ فارم استعمال کرتے  رہے ہیں  وہ بھی  رقم کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ کلیم فارم میں صارفین سے اپنی ذاتی تفصیلات جیسے نام، پتہ، فون نمبر، ملک اور ای میل  فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ادائیگی کے طریقہ کار کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے جس کے ذریعے رقم منتقل کی جائے گی۔ اپریل 2018 میں فیس بک نے کہا تھا کہ اس کے 87 ملین صارفین کا ذاتی ڈیٹا برطانوی پولیٹیکل کنسلٹنسی کیمبرج اینالیٹیکا کے ساتھ غلط طریقے سے شیئر کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں