maqbool tareen app facebook mein tabdeelio ka aelan

فیس بک ریلز کیلئے نیا فیچر متعارف۔۔

فیس بک پر ریلز بنانے والوں کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس میں فالوورز کے دیکھنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے تخلیق کار صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جو انہیں مختلف ریلز کی کارکردگی کا ایک دوسرے کے خلاف موازنہ کرنے کے قابل بناتا ہے، یہ نیا فیچر ریلز اے / بی ٹیسٹنگ ٹول کے نام سے جانا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹول تخلیق کاروں کو مختلف کیپشنز اور تھمب نیل امیجز کے ساتھ تجربہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ وہ جان سکیں کہ ان کے ویورز کس کام یا کونٹینٹ کو زیادہ پسند کرتے ہیں یا کس طریقے سے زیادہ انگیجمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔مذکورہ فیچر کے تحت ریلز میں تخلیق کار ٹیسٹ کیلئے ایک ویڈیو میں چار مختلف تھمب نیلز اور کیپشنز رکھ سکیں گے۔اس کے علاوہ ریلز کے مختلف ورژنز تخلیق کار کے مختلف فالوورز کو 30 منٹ تک دیکھ سکیں گے، ٹیسٹ کے دورانیے میں جس ورژن کو زیادہ ویوز ملیں گے وہ کامیاب قرار دیا جائے گا، یہ فیچر فی الحال موبائل صارفین کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں