facebook insta se hazaro mulazimeen nikaalne ka faisla

فیس بک ریلز کے دورانیہ میں اضافہ۔۔

میٹا کمپنی نے اپنی سہولیات بہتر بناتے ہوئے اب فیس بک ریل کا دورانیہ  بڑھانے اور اسے یادوں (میموریز) سے وابستہ کرنے کا اعلان کیا ہے، عین اسی طرح جیسے فیس بک ہمیں ہماری پوسٹس کی یاددہانی بھی کرواتی ہے۔اس طرح اب صارفین 90 سیکنڈ تک کی فیس بک ریل پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ایپ نے اپنی ویڈیو دکھانے کے لیے اس کے دورانیے میں اضافہ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو دیکھ کر شارٹس کا آغاز کیا تو اس کے بعد ٹک ٹاک نے قدرتے طویل ویڈیو کی سہولت پیش کردی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ایپ اپنا دائرہ کار بڑھانے کے لیے نت نئے تجربات کررہی ہیں۔ اب 10 منٹ تک کی ٹک ٹاک ویڈیو بن سکتی ہیں جبکہ یوٹیوب شارٹس اب بھی 60 سیکنڈ تک ہی محدود ہے۔ تجزیہ کاروں نے میٹا کے اس عمل کو سراہا ہے کیونکہ لاکھوں صارفین روزانہ اپنی یادیں بھی ریلز کی صورت میں پوسٹ کرتی ہیں۔ اس سے فیس بک ایپ میں ریلز کی بدولت مزید لوگوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس میں میٹا نے ’گرووز‘ نامی آپشن بھی شامل کیا ہے جو ریل کے لحاظ سے میوزک کو ویڈیو میں شامل کرتا ہے۔ ان میں ٹیمپلٹس کا ذکر نہ کیا جائے تو نہ انصافی ہوگی۔ اب نئےٹیمپلیٹ کی بدولت ریل کو مزید دلکش بنانا ممکن ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں