maqbool tareen app facebook mein tabdeelio ka aelan

فیس بک پاکستان سے تعاون کیلئے تیار۔۔

فیس بک نے پاکستانی حکومت کا معلومات کے تبادلے کا مطالبہ مان لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیس بک کے ایشیاءپیسفک ہیڈکوارٹرز کی ایک ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے جس کی سربراہ ہیڈ آف سیفٹی پالیسی امبر ہاکس کر رہی ہیں۔ اس ٹیم نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاءسے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فیس بک اور ایف آئی اے کے درمیان باہمی تعاون اور ڈیٹا شیئرنگ کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں فریقین نے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کیا اور پاکستانی صارفین کو سائبر کرائمز کے متعلق آگہی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ فیس بک کی ٹیم نے رضامندی ظاہر کی کہ جب کبھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تحقیقات میں فیس بک صارفین کے ڈیٹا کی ضرورت ہو گی تو وہ بلا تاخیر فراہم کیا جائے گا۔ اس ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ ایف آئی اے ہر صوبے کے سائبر کرائم ونگ سے فوکل پرسنز نامزد کرے گی جو سائبر کرائمز کی تحقیقات میں فیس بک اور ایف آئی اے کے درمیان رابطے کا کام کریں گے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں