facebook mein bohot jald bari tabdelio ka aelan

فیس بک اور انسٹا پربلیوٹک کی فیس کا آغاز۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین بھی بلیو ٹک اکاؤنٹ کی فیس ادا کریں گے۔ میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو بلیو ٹک کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ یہ سروس ابتدائی طور پر اس ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنا اکاؤنٹ سرکاری شناختی کارڈ کے ذریعے ویری فائی کروا سکتے ہیں، 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔ میٹا کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ ویب پر استعمال کرنے والے انسٹاگرام اور  فیس بک صارفین کے لیے اکاؤنٹ ویری فائیڈ کرانے کے لیے سبسکرپشن سروس 11.99 ڈالر ماہانہ سے شروع ہو گی جبکہ آئی فون کے صارفین 14.99ڈالر فیس ادا کریں گے۔ گزشتہ سال ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ویری فائیڈ صارفین کے لیے بلیو سبسکرپشن سروس شروع کی تھی۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں